- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
لاہور: کوچنگ سے ناآشنا چیئرمین کی سربراہی میں جائزہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی، 2سابق کپتانوں مصباح الحق، اظہر علی سمیت 4انٹریشنل کرکٹرز چند فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے عبداللہ خرم نیازی کے ماتحت کام کریں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ندیم خان، ہیڈ کوچ حاجی شاہد انور اور شعبہ کوچ ایجوکیشن کے سربراہ شاہد محبوب کو بھی شامل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کسی بھی ملازم یا کوچ کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہو تو اس سے زیادہ بہتر قابلیت کے حامل شخص کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں مگر پی سی بی میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، بورڈ نے اپنے لیول ون سے فور تک کے کوچز کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلیے کوچنگ سے ناآشنا ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی جو معاون اسٹاف کی ایویلوایشن بھی کرے گی۔
حیران کن امر یہ ہے کہ پاکستان ٹیم کے 2سابق کپتان مصباح الحق، اظہر علی، سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق، سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء بطور رکن ان کے ماتحت کام کریں گے، ایویلو ایشن کمیٹی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ندیم خان، تمام کوچز کے انچارچ ہیڈ کوچ حاجی شاہد انور اور شعبہ کوچ ایجوکیشن کے سربراہ شاہد محبوب کو بھی شامل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ مصباح الحق پاکستان ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کوچ رہے، کوچنگ میں لیول تھری کوالیفائیڈ ہیں، اظہر علی نے انگلینڈ سے لیول 2 کوچنگ کورس پاس کر رکھا ہے جسے چند سال پہلے تک پی سی بی تسلیم نہیں کرتا تھا، اسد شفیق نے کوئی کوچنگ کورس نہیں کیا مگر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، دوسری جانب عبداللہ خرم نیازی بیوروکریسی سے ڈیپیوٹیشن پر پی سی بی تعینات ہوئے ہیں، کمیٹی کی تشکیل پر کرکٹ حلقوں میں انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔