آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 30 اپريل 2024
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آن لائن جنسی ہراسانی اوربیلک میلنگ میں ملوث ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا گیا۔

ملزم قاسم علی متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا،جس کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیالکوٹ سے عمل میں آئی، گرفتارملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویرواٹس ایپ پرشئیر کیں اورقابل اعتراض مواد متاثرہ کے رشتے داروں کو بھی بھیجا۔علاوہ ازیں ملزم متاثرہ خاتون کو واٹس ایب کے ذریعے دھمکانے میں بھی ملوث پایاگیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں رقم بھی وصول کرتارہا اورمتاثرہ خاتون سے 8000روپے بینک میں ٹرانسفرکروائے جبکہ بلیک میلنگ کےذریعے مزید رقم کا بھی تقاضا کررہاتھا۔

ملزم کے قبضے سے 2موبائل فونز اوردیگرشواہدتحویل میں لے لیے گئے،مذکورہ موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد اورواٹس ایپ اکاونٹ برآمد کرلیے گئے،ملزم کےحوالے سے مذید تفتیش کا آغازکردیا گیا جبکہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں بروقت چالان جمع کروایاجائےگا،ملزم کو قانون کے مطابق قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔