- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف کل ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
- 60 سال سے امریکا میں رہ رہے شخص کو اپنے شہری نہ ہونے کا انکشاف
- الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کے لیے خطرات رکھتی ہیں، تحقیق
- انٹرنیٹ پر موجود مواد غائب ہو رہا ہے، تحقیق
- برطانوی میڈیا کی اسرائیلی اسپتالوں میں فلسطینیوں سے انسانیت سوز سلوک کی تصدیق
- فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
- حکومت مخالف تحریک کیلئےاسد قیصر اور فضل الرحمان میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
- سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی
کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
کراچی: سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پانچوں دوست جمیل میمن سوسائٹی سے قربانی کی گائے دیکھ کر واپس آرہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی 7 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی بیوہ ماں کی اکلوتی اولاد تھا۔
سچل تھانے کی حدود سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار نمبر APB-592 کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملنے پر ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 28 سالہ نعمان ولد امین کے نام سے کی گئی جب کہ زخمیوں میں 24 سالہ اویس ولد رشید ، 25 سالہ احمد مجتبیٰ ولد عمران ، 20 سالہ خزیمہ ولد نعمان اور 22 سالہ احمد ولد ناصر شامل ہیں ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 نوجوانوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
کار حادثے میں زخمی نوجوان اویس کی تھی اور وہی چلا رہا تھا۔ پانچوں دوست سپرہائی وے پر واقع سوسائٹی میں قربانی کی گائے دیکھنے گئے تھے اور واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والا نعمان جمشید روڈ نیوٹاؤن مسجد کے قریب کا رہائشی اور اپنی بیوہ ماں کی اکلوتی اولاد تھا جب کہ وہ نیو ایم اے جناح روڈ پر گاڑیوں کے شور روم پر کام کرتا تھا ۔ متوفی نعمان کی 7 ماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔ متوفی کے والد زمینوں کی خریدو فروخت کا کام کرتے تھے، جنہیں 3 سال قبل سرجانی ٹاؤن سے واپسی پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔
زخمی ہونے والے احمد مجتبیٰ اور خزیمہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔