قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری

ویب ڈیسک  بدھ 1 مئ 2024
سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ ایوان کی دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے—فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ ایوان کی دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرتے ہوئے ویب سائٹ پر 83 اراکین کی فہرست جاری کردی گئی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچنے والے اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل کے  83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔