- ٹی20 ورلڈکپ؛ عمان کی نمیبیا کیخلاف بیٹنگ جاری
- محمود احمدی نژاد ایک مرتبہ پھر ایران کی صدارتی دوڑ میں شامل
- سندھ کے 19 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
- سندھ میں ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق،11 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
- بھارت میں ہیٹ ویو کے باعث انتخابات کے آخری روز 33 افراد ہلاک
- حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
- پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور میں انڈر 13 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- سرجری سے پہلے اور بعد کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
- ایکس پر ادویات کی تشہیر کرنے والے اکثر ڈاکٹرز معاوضہ لیتے ہیں، رپورٹ
- گوگل میسجز ایپ کے لیےنیا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا
- سی اے اے کے ناقص اقدامات، یورپی کمیشن کی پی آئی اے پرعائد پابندی ہٹانے کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار
- رہنما پی ٹی آئی محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز
- کراچی میں اگلے 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر سعودی عرب کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان
- جنوبی افریقا الیکشن؛ پہلی بار نیلسن منڈیلا کی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی
- کویت کے نئے ولی عہد کے نام کا اعلان کردیا گیا
- حکمران اور افواجِ پاکستان کشمیر و فلسطین کیلئے اپنا کردار ادا کریں، حافظ نعیم
- راولپنڈی؛ کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی
- ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے کروڑوں کا سامان چوری، 2 ملزمان گرفتار
سلمان خان کی بہن ارپیتا کی طلاق؟ بہنوئی آیوش شرما بول پڑے
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اپنی اور ارپیتا شرما خان کی طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 میں آیوش شرما اور سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے متعلق یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ اس جوڑی کے درمیان طلاق ہورہی ہے اور دونوں عدالت میں طلاق کا کیس فائل کرنے والے ہیں۔
اس افواہ کو چند سال گزر گئے ہیں لیکن اب آیوش شرما نے اپنے حالیہ انٹرویو میں طلاق کی افواہ پر پہلی بار کُھل کر بات کی اور بتایا کہ ارپیتا خان کا اس پر کیا ردعمل تھا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آیوش شرما نے کہا کہ میری زندگی میں کسی کو بھی اتنی دلچسپی نہیں تھی کہ کوئی میرے بارے میں افواہیں پھیلائے لیکن مجھے ایک افواہ یاد ہے جوکہ میری شادی کے چند سال بعد پھیلی تھی۔
آیوش شرما نے کہا کہ سال 2019 کی بات ہے، میں اپنے بیٹے کو ناشتہ کروانے کے لیے گھر سے باہر لیکر گیا تو راستے میں مجھے چند صحافیوں نے روک لیا اور مجھ سے پوچھنے لگے کہ کیا آپ اور ارپیتا طلاق کے لیے فائل کر رہے ہیں؟
اُنہوں نے کہا کہ میں صحافیوں کا سوال سُن کر بہت حیران ہوا، میں سوچنے لگا کہ میں اپنے بیٹے کو ناشتے کے لیے باہر لایا ہوں اور یہاں مجھ سے طلاق کے بارے میں سوالات کیے جارہے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ جب میں گھر واپس آیا تو میں نے اپنی اہلیہ ارپیتا سے پوچھا کہ کیا وہ مجھے طلاق دینے والی ہے؟ میرا سوال سُن کر ارپیتا اور میں بہت زیادہ ہنسے۔
واضح رہے کہ آیوش شرما اور ارپیتا خان شرما کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔