- بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کا جنوبی افریقا کو 78 رنز کا ہدف
- کراچی میں 22 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان
- وزیراعظم کی کرپشن پر پاک پی ڈبلیو ڈی کو فوری ختم کرنے کی ہدایت
- مزار قائد کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلیے جدید کیمروں کی تنصیب
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- بجٹ میں ممکنہ سخت اقدامات کے باعث اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار
- زیادہ لوشیڈنگ والے علاقوں کو سولر پر منتقل کررہے ہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی
- پاکستان میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ
- کراچی؛مویشی منڈی کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، ایک شہید، دوسرا زخمی
- دنیا کا سب سے چھوٹا جیل
- اب تک کا دریافت کیا جانے والا سب سے کم وزن سیارہ
- معمر افراد کی حرکات میں سستی کیوں آجاتی ہے؟
- سنسنی خیز میچ کے دوران چھکا مارتے ہی کھلاڑی پچ پر گر کر ہلاک؛ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد میں سعودی شہریوں سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار
- ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دے دی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
پاکستان بازار میں مارا گیا ملزم بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کا اہم ترین رکن نکلا
کراچی: پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں مارا گیا ملزم بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کا اہم رکن نکلا، ایس ایس پی ویسٹ کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ملزم شہر سے چوری و چھینی گئیں 33 فیصد موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں اوران کی منتقلی میں ملوث تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والا ملزم غلام رسول بروہی ولد میرحسن بروہی بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا اہم رکن اور ساکران کا رہائشی تھا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم روزانہ کی بنیاد پر شہر سے چوری اور چھینی گئیں 70 سے 80 موٹر سائیکلیں بلوچستان منتقل کرتا تھا، ہلاک ملزم اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ٹاپ تین ملزمان میں سے ایک تھا، ہلاک ملزم شہرسے چوری اور چھینی گئیں 33 فیصد موٹر سائیکلوں لفٹنگ کی وارداتوں اوران کی منتقلی میں ملوث تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بھی ایک منظم موٹر سائیکل لفٹر گینگ کوگرفتار کیا تھا اس گینگ نے بھی چوری و چھینی گئیں موٹر سائیکلیں ہلاک ملزم کو دینے کا انکشاف کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم گزشتہ دو سال سے منظم طریقے سے کام کر رہا تھا اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں بلوچستان منتقل کرچکا ہے، گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ تھا اور یہ ملزم پولیس مقابلے، ایکسپلوز ایکٹ اور موٹر سائیکل چوری کے 7 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔
حفیٖظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا اور ملزم کے مارے جانے کے بعد موٹر سائیکل لفٹنگ میں نمایاں کمی آئے گی، جتنے بھی موٹر سائیکل لفٹر پکڑے جا رہے تھے سب کے پیچھے غلام رسول بروہی کا نام آرہا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزمان چوری شدہ بائیکس ناردرن بائی پاس سے کیماڑی، منگھوپیر اور کچے کے راستے استعمال کرکے حب پہنچاتے تھے، ہلاک ملزم کی دیگر ملزمان سے نوری آباد میں ہوٹل پر ڈیلنگ ہوتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی آفس کوئٹہ سے بھی آئی جی سندھ نے رابطہ کیا ہے، ناردرن بائی پاس پر سات مقامات پر بیریئر لگائے گئے ہیں جہاں دوشفٹ میں ڈیوٹی دی جارہی ہے، کچے کے علاقے میں کراچی اور بلوچستان کی سرحد کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔