- آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے مانگ لیے
- مجاہد کالونی توہین قرآن کیس؛ زخمی ہونے والا نذیر مسیح چل بسا
- ملک میں مہنگائی کی شرح گرنے کا رجحان، مئی میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ
- عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور
- سری لنکا میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ 7 ہاتھی اور 14 افراد ہلاک
- انتخابات دھاندلی کیسز؛ الیکشن کمیشن کا ریٹرننگ افسران کے کیسز نہ لڑنے کا فیصلہ
- سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کامعاملہ تعطل کا شکار ہوگیا
- دُکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 2مزدور جاں بحق
- پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک بھارت میچ دونوں ممالک کے شائقین کیلیے جذباتی معاملہ قرار
- لاہور میں آج کسی کا ٹریفک چالان نہیں ہوگا
- لاہور؛ بیوٹی پارلر میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف
- آن لائن بینکنگ فراڈ میں اضافہ، لالچ کے چکر میں پڑھے لکھے افراد بھی شکار
- آئی ایم ایف بجٹ میں کچھ شرائط کی تکمیل کا خواہشمند
- پاکستان کی یوکرین امن کانفرنس میں عدم شرکت کا امکان
- پھر روتے ہیں
- آزادی مارچ؛ عمران خان اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی رہنما دو مقدمات میں بری
- وزیراعظم کے دورہ چین سے اسٹریٹجک تعاون بڑھے گا، چینی سفیر
- ملک کے مقامی قرضوں میں 4ہزار 622 ارب کا اضافہ ریکارڈ
- اسلام آباد ہائیکورٹ؛ لاپتا افراد کے مقدمات کی براہ راست سماعت کا لنک جاری
کراچی کی تین جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری پر کام شروع
کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں نئی قائم شدہ جامعہ اور پہلے سے قائم سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے سلسلے میں کام شروع کردیا، ان یونیورسٹیز میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی، لاء یونیورسٹی اور لیاری یونیورسٹی شامل ہیں۔
ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت نے تقریبا ایک سال قبل چارٹر کے ذریعے قائم کی گئی ’’کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی ‘‘ کے باقاعدہ آغاز کے سلسلے میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کو مذکورہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج دے دیا ہے جو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرر تک اس کی ذمے داری بھی سنبھالیں گے جبکہ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے اشتہار دینے کی منظوری بھی دے دی ہے اور کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے اشتہار آئندہ چند روز میں جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ یہ یونیورسٹی کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج چارٹر دیے جانے کے بعد قائم ہوئی ہے۔ فی الحال اس کالج کو جامعہ کراچی سے الحاق حاصل ہے اور شہری حکومت کے ماتحت ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں موجود اس یونیورسٹی کے قیام سے کراچی میں سرکاری سطح پر تین میڈیکل جامعات ہوجائیں گی۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ادھر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی سے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کا چارج لے کر سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین میمن کو دے دیا گیا ہے اور لا یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر مجیب الدین میمن کے پاس اس یونیورسٹی کا بھی چارج رہے گا۔
سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں نئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری کرنے کی سمری وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھجوادی گئی ہے۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی دوسری چار سالہ مدت ستمبر میں پوری ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ ایک خاتون رکن اسمبلی سے تنازع کے بعد سے ڈاکٹر اختر بلوچ گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے جبری رخصت پر ہیں اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کے پاس لیاری یونیورسٹی کا چارج ہے۔ حکومت سندھ نے ان گزرے دو برس میں ڈاکٹر اختر بلوچ کو عہدے پر بحال کیا اور نہ ہی ان کی جگہ کسی مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا بلکہ یونیورسٹی کو قائم مقام وائس چانسلر کے ذریعے ہی چلایا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔