کانگریس رہنما کا پاکستان کی حمایت میں بیان وائرل مودی سرکار تلملا گئی

پاکستان کے پاس بھی ایٹمی بم ہیں اور وہ یہ بم بھارت پر گرا سکتا ہے، منی شنکر


ویب ڈیسک May 10, 2024
پاکستان کے پاس بھی ایٹمی بم ہیں اور وہ یہ بم بھارت پر گرا سکتا ہے، منی شنکر

کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر کو آج کل اپنے ایک انٹرویو کے وائرل ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی تنقید اور انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے تامل ناڈو کے رہنما منی شنک کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے کہا بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا چاہئے ورنہ بھاری قیمت چکانا پڑسکتی ہے۔

منی شنکر نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے مذاکرات کے بجائے فوجی طاقت بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے جس سے صرف کشیدگی بڑھے گی۔ پاکستان کے پاس ایٹمی بم ہیں اور وہ یہ بم بھارت پر گرا سکتا ہے۔

کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ایٹم بم تو ہمارے پاس بھی ہے لیکن ہمارے یہاں سے کسی 'پاگل' نے لاہور پر بم گرانے کا فیصلہ کیا تو اس کے تابکاری اثرات امرتسر تک پہنچنے میں صرف 8 سیکنڈ لگیں گے۔

خیال رہے کہ منی شنکر کا یہ بیان کافی پرانا ہے اور اب دوبارہ وائرل ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی سرکار کے وزرا تلملا اُٹھے ہیں اور انتہا پسند ہندو سوشل میڈیا پر انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں