- لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک
- راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں مسلمانوں کے 11 گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
- وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
- بابر اعظم کے نام کھلا خط؟
- ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا
- پروسٹیٹ کینسر کی بہتر انداز میں تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل
- دنیا کا سب سے پستہ قد شادی شدہ جوڑا
- گوگل پوڈکاسٹ ایپ کب بند کی جائے گی؟
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر انگلینڈ کو بچالیا
- مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر دی گئی
- پاکستان کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے
- عالمی ٹائٹل پر نظریں جمائے نئے چیلنجز کیلئے تیار
- ورلڈ کپ میں شرمناک شکست: صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا کو شکست دے کر انگلینڈ سپر 8 کی دوڑ میں شامل
- کراچی: آن لائن خریدی گئی منشیات برآمد، پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار
- رفح میں بکتر بند گاڑی پر حملے میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
- سعودی سیکیورٹی فورسز کا حج کے انتظامات کیلئے اے آئی کا استعمال
گوگل کی جانب سے اے آئی کیمرا فیچرزکا اجراء شروع
![(تصویر: گوگل)](https://c.express.pk/2024/05/2643213-google-1716394660-337-640x480.jpg)
(تصویر: گوگل)
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے اے آئی کیمرا فیچرز آئی فون صارفین سمیت سب کے لیے جاری کرنا شروع کردیے۔
کمپنی کے مشہور میجک ایڈیٹر ٹول کا دنیا بھر کے اسمارٹ فون صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے صارفین تصاویر میں موجود اشیاء کی جگہ باآسانی تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس ٹول میں فوٹو ان بلر اور میجک ایریز جیسے متعدد دیگر فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔
اس سے پہلے تک صرف گوگل فوٹو صارفین معاوضے کے عوض اس فیچر کو استعمال کرتے تھے یا وہ صارفین جن کے پاس تازہ ترین گوگل پکسل اسمارٹ فون کو استعمال کر سکتے تھے۔
گزشتہ ماہ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مئی کی 15 تاریخ سے یہ فیچر تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔ تاہم، 15 مئی آنے کے بعد کوئی اپ ڈیٹ صارفین کو موصول نہیں ہوئی۔
کچھ دن بعد گوگل پکسل کا پرانا ماڈل رکھنے والے کچھ صارفین نے بتایا کہ یہ فیچر ان کی ڈیوائسز میں انسٹال ہو چکا ہے۔ البتہ، آئی فون صارفین کی جانب سے فیچر موصول ہونے کےمتعلق نہیں بتایا گیا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ فیچر بتدریج جاری کیا جائے گا جس کی وجہ سے اس کو سب تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
ان اے آئی کیمرافیچرز میں میجک ایریزر، ان بلر، اسکائی سجیشنز، کلر پوپ، ایچ ڈی آر ایفیکٹ فار فوٹوز اینڈ ویڈیوز، پورٹریٹ بلر، پورٹریٹ لائٹ،سنیمیٹک فوٹوز، اسٹائلز اِن کولاج ایڈیٹر اور ویڈیو ایفیکٹس شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔