پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے

ارشاد انصاری  جمعرات 23 مئ 2024
آئی ایم ایف سے جولائی میں ہونے کی توقع ہے:فوٹو:فائل

آئی ایم ایف سے جولائی میں ہونے کی توقع ہے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نئے قرض پروگرام کیلیے آئی ایم ایف سے  مذاکرات کا آغازقرض اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پاکستانی حکام کے مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ مذاکرات قرض پروگرام کے لیے نہیں تھے۔ پارلیمنٹ سے قرض اہداف کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے معیشت کے بارے ڈیٹا حاصل کیا اور ڈیٹا وصولی کی بعد معیشت کا جائزہ لےکربجٹ کے خدوخال پاکستانی حکام کو بتا دیے ہیں۔  نجکاری اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے اہداف سے بھی پاکستانی حکام کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

اگلےسال کےلیے ٹیکس وصولیوں اور ایف بی آر  اصلاحات کےلائحہ عمل سے بھی آگاہ کردیاگیا ہے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ بجٹ اہداف اورخدوخال کی پارلیمنٹ سےمنظوری کے بعد مذاکرات شروع ہوں گے یہ پہلی بارہوگا کہ پاکستان مذاکرات سے پہلے  آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد شروع کردےگا یا اہداف اور خدوخال کی پارلیمنٹ سے منظوری کراکے  ان پر عملدرآمدکی تاریخ کا  تعین کرے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات جون کے آخر میں شروع ہوں گے آئی ایم ایف اور  پاکستانی حکام کوشش کررہے ہیں کہ یکم جولائی سے  پہلے معاہدہ ہوجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔