- کراچی میں قربانی کا جانور بھی اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ گیا
- 18 ہزار 900 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
- حارث رؤف ٹی 20 فارمیٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے بولر بن گئے
- ہدف جلد حاصل کرنا چاہتے تھے مگر پچ نے ساتھ نہیں دیا، بابر اعظم
- بلدیاتی حکومت نے کراچی کے شہریوں پر مزید دو ٹیکس نافذ کردیے
- بجٹ منظوری کیلیے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب
- کراچی کی 570 عمارتیں خطرناک اور ناقابل رہائش قرار
- قومی اسمبلی کی 100 دنوں کی رپورٹ جاری، وزیراعظم کی صرف دو دفعہ شرکت
- کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ چار ترمیمی بلز منظور
- ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی پہلی فتح، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست
- صدرمملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، 'معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی'
- کراچی میں میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش پر پرنسپل گرفتار
- لاہور میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا مالک جاں بحق
- سندھ کا بجٹ 14 جون کو پیش ہوگا، ’سفید پوش اور غریبوں کو بجلی بلوں میں سبسڈی دی جائے گی‘
- پاکستان میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی
- بجٹ کے معاملے پر ن لیگ اور پی پی میں دوریاں پیدا ہونے لگیں
- اسلام آبادہائیکورٹ نےالیکٹرانک میڈیا کوعدالتی کارروائی کی اجازت دے دی
- حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے معاملات طے پاگئے
- پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن 171 پروازوں کے ذریعے مکمل
ملک میں جاری بحران کاحل نئے الیکشن نہیں، امیر جماعت اسلامی
![نئے الیکشن کی باتیں کرنے والے سسٹم کو کنفیوز کرنا چاہتے ہیں، حافظ نعیم :فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/05/2643499-hafiznaeemx-1716460919-148-640x480.jpg)
نئے الیکشن کی باتیں کرنے والے سسٹم کو کنفیوز کرنا چاہتے ہیں، حافظ نعیم :فوٹو:فائل
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کاحل نئے الیکشن نہیں بلکہ فارم 45 کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے تھے ان کے دور میں کوئی سیاسی قیدی جیل میں نہیں رہے گا اب بھی وہ قدم بڑھائیں اور جو سیاسی قیدی جیل میں ہے اسے رہا کروائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت بل لاکر میڈیا پر پابندیاں لگانے کی سازش کی گئی ہے جسے ناکام بنائیں گے۔ ملک میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں فارم 45 کا فیصلہ ہوجائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ جو نئے الیکشن کی باتیں کررہے ہیں وہ سسٹم کو کنفیوژ کرنا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت آئندہ بجٹ میں سارا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے ۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے ماضی میں دیئے گئے 23 بیل آؤٹ پیکج ہماری معیشت کو تباہ وبرباد کرچکے ہیں۔ آئی ایم ایف کو امریکا چلاتا ہے اور ان کی نظریں پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں نے حالات سے مایوس ہو کر سولر پینل لینا شروع کئے۔ نیٹ میٹرنگ بھی ختم کر دی جائے گی اب لوگوں کی سرمایہ کاری پر بھی تلوار لٹک رہی ہے۔ انہوں نےمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حماس کو تسلیم کیاجائے وہ اقوام متحدہ میں رکن ہو اور دنیا حماس کے ساتھ کھڑی ہوجائے اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے سوال ہے کہ فلسطین کےلئے کیوں بات نہیں کررہے؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔