بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج

 جمعرات 23 مئ 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف سنگین غداری اور آرٹیکل چھ کی کارروائی کیلیے دائر درخواست کو خارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں امان اللہ کنرانی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے توڑنے پر بانی پی ٹی اآئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی استدعا کی تھی۔

درخواست پر عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ سید اقبال شاہ پیش ہوئے اور انہوں نے ہائیکورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض اٹھایا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی اور درخواست کو خارج کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔