- "کھلاڑیوں کو نہیں، قومی کو ڈنر دیں" مداح ناراض
- کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان
- لاہور میں بکرے چوری کی واردات کے دوران فائرنگ سے چور ہلاک
- سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کراچی منتقل، کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ
- اسرائیلی فوج کے تشدد اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ تکبیرات سے گونج اُٹھی
- ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید
- ضلع کرم میں سڑک کنارے بم دھماکا، 2افراد جاں بحق
- قومی ٹیم کا کپتان کون ہونا چاہیے! ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ نے بتادیا
- ایف پی سی سی آئی اور ایکسپورٹرز نے فکسڈ ٹیکس رجیم کا خاتمہ مسترد کردیا
- سال 2023 میں برین ڈرین میں 119 فیصد کا بڑا اضافہ
- لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک
- راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے
- گائے کا گوشت رکھنے کا الزام؛ بھارت میں مسلمانوں کے 11 گھر گرادیئے گئے
- حکومت کا تنخواہوں، برآمدکنندگان اور بچوں کے دودھ پر مجوزہ ٹیکسز کی جزوی واپسی پر غور
- وزیر داخلہ کی چینی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
- بابر اعظم کے نام کھلا خط؟
- ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان آج آئرلینڈ سے ٹکرائے گا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ عماد وسیم نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا
- پروسٹیٹ کینسر کی بہتر انداز میں تشخیص کرنے والا اے آئی ماڈل
پیک شدہ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ
![صارفین جوس کے ایک ڈبے پر ٹیکس قیمت کا 42 فیصد ادا کر رہے ہیں، فروٹ جوس کونسل (فوٹو : فائل)](https://c.express.pk/2024/05/2643695-fruitjuiceexporterslettertoprimeminister-1716521097-790-640x480.jpg)
صارفین جوس کے ایک ڈبے پر ٹیکس قیمت کا 42 فیصد ادا کر رہے ہیں، فروٹ جوس کونسل (فوٹو : فائل)
کراچی: فروٹ جوس کونسل نے پیک شدہ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
فروٹ جوس کونسل نے پیک شدہ جوسز پر20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، یہ مطالبہ مقامی وکثیرالقومی کمپنیوں کی کونسل کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے چئیرمین ایف بی آر، ممبر پالیسی و سیلزٹیکس سے ملاقات کے دوران کیا۔
کونسل کے نمائندوں نے انکشاف کیا ہے کہ20فیصد ایف ای ڈی عائد ہونے کے نتیجے میں پیک شدہ جوسز کی فروخت میں40فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، ایف ای ڈی ختم نہ کی گئی تو مستقبل میں جوس کی فروخت مزید گھٹ جائے گی، جوس کی فروخت میں کمی سے ریونیو آمدنی کا بھی نقصان ہوگا۔
کونسل نے بتایا کہ جوس پر ایف ای ڈی کے علاوہ20فیصد ڈیوٹی18فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی عائد ہے، کونسل کا موقف ہے کہ دیہی معیشت اور فروٹ جوس کی ویلیو چین سے وابستہ مقامی صنعت کو بھی متاثر کر رہا ہے، پیک شدہ جوس انڈسٹری پر 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے حکومتی آمدنی بڑھنے کے بجائے کمی ہوئی ہے۔
کونسل کے نمائندوں نے بتایا کہ وفاقی بجٹ2023-24میں میں جوسز پر ایف ای ڈی5فیصد سے بڑھا کر20فیصد کردیا گیا،فروٹ جوس کونسل کا کہنا تھا کہ صارفین جوس کے ایک ڈبے پر بطور ٹیکس قیمت کا 42فیصد ادا کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔