ترجمان بلوچستان حکومت کی ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی تردید

99 ارب روپے لیپس ہونے سے متعلق خبریں درست نہیں، ترجمان شاہد رند


ویب ڈیسک June 16, 2024
فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے ترقیاتی فنڈز سے متعلق 99 ارب روپے لیپس ہونے کی تردید کر دی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 124 ارب روپے جاری کیے گئے جس میں سے 92 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوچکے۔

شاہد رند نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں مالی سال اختتام پذیر ہونے تک مزید فنڈز بھی 30 جون تک جاری ہوں گے، اس تناسب سے 99 ارب روپے کے باقی فنڈز ہیں نہ ہی فنڈز لیپس ہونے کا مسئلہ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ 99 ارب روپے لیپس ہونے سے متعلق خبریں درست نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں