زمینی و سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی ترسیل پر پابندی

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 25 مئ 2024
 صرف پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درج روٹس کے ذریعے ہی سامان کی نقل و حمل ہوسکے گی۔ فوٹو : فائل

صرف پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درج روٹس کے ذریعے ہی سامان کی نقل و حمل ہوسکے گی۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: زمینی و سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی ترسیل پر پابندی کردی گئی۔

پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں درج روٹس کے علاوہ دوسرے کسی بھی زمینی و سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کے ترسیل پر پابندی عائد کردی۔ آئندہ صرف پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درج روٹس کے ذریعے ہی ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی نقل و حمل ہوسکے گی ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے کیلیے ڈائریکٹریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور اور کوئٹہ کے پاس رجسٹرڈ ہونا ضروری ہو گا۔

’ایکسپریس‘ کو موصول دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز 2001 میں ترامیم کر دی ہیں ،ان ترمیمی رولز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت سامان کی درآمد اور برآمد صرف پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں درج روٹس کے ذریعے ہوا کرے گی۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی ترسیل کیلیے معاہدے میں درج روٹس کے علاوہ کوئی دوسرا سمندری یا زمینی روٹ اختیار نہیں کیا جاسکے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔