سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم


Staff Reporter June 06, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2362ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کے اضافے سے 243000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2057روپے کے اضافے سے 208333روپے کی سطح پر آگئی۔


بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔


دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں