شرجیل میمن کی مسافروں سے اضافی کرایہ لینےوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیرٹرانسپورٹ کی ہدایات پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف مہم 10 جون سے شروع ہوگی، آئی جی، کمشنرز، ڈی آئی جیز کو مراسلہ ارسال


Staff Reporter June 09, 2024
(فوٹو: فائل)

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم 10 جون بروز پیر شروع ہوگی، کارروائی کیلیے کمشنرز، ڈی آئی جیز اور ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقعے اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ہدایات جاری کردیں اور اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ، تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈی سیز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے، مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور طے شدہ کرایوں میں اضافہ کرنے اور من مانی کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور آپریٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اور مسافروں پر کسی بھی طرح کے غیر ضروری مالی دباؤ کو روکنا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے ہدایات جاری کیں کہ تمام آر ٹی آیز، ڈی آر ٹی آیز عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں اور اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایت پر متعلقہ حکام ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں