کراچی کھلے مین ہول میں گرنے والی بچی کو بچا لیا گیا
بچی کے گرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
شہر میں کھلے مین ہول میں گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، شیر شاہ میں بچی کھلے مین ہول میں گر گئی جسے موقع پر موجود شہریوں نے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں مین ہولز میں گرنے کے واقعات معمول بن گئے، شیر شاہ محمدی روڈ گلی نمبر 49 میں بچی کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
فوٹیج میں بچی کو گرتے دیکھے جا سکتا ہے، بچی کے گرتے ہی اطراف میں موجود شہری جمع ہو جاتے ہیں اور بروقت اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو گٹر سے نکال لیتے ہیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں متاثرہ بچی محفوظ رہی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں لیکن بلدیاتی ادارے کام کرنے کو تیار نہیں جس کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔