اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی 100 انڈیکس میں 15080 پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 79992.35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا


Staff Reporter July 11, 2024
فوٹو: فائل

آئی ایم ایف سے رواں ماہ نئے قرض پروگرام کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی امید اور مثبت سینٹیمنٹس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو شدید اتارچڑھاو کے باوجود ایک بار پھر تیزی رونما ہوئی۔

کاروبار کا آغاز 273 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا لیکن حکومت کی جانب سے تجارتی، زرعی اور بڑے صارفین کے پاور ٹیرف میں مزید اضافے کی منظوری، آئل اینڈ گیس فرٹیلائزر ریفائنری اور مارکیٹنگ کمپنی کے حصص میں فروخت سے ایک موقع 133 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن بعد دوپہر شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے دوبارہ تیزی رونما ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 150.80 پوائنٹس کے اضافے سے 79992.35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 75.91 پوائنٹس کے اضافے سے 25544.42 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 479.80پوائنٹس کے اضافے سے 127598.75 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسکے برعکس کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 56.57پوائنٹس کی کمی سے 51057.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت 22 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 38 کروڑ 90 لاکھ 24 ہزار 310 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 445 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 181 کے بھاؤ میں اضافہ 212 کے داموں میں کمی اور 52 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ایکسائیڈ بیٹری کے بھاؤ 77.94روپے بڑھکر 898.32 روپے اور پی آئی اے ہولڈنگ کے بھاؤ 69.20 روپے بڑھکر 797.67 روپے ہوگئے جبکہ داتا ایگر لمیٹڈ کے بھاو 47.09 روپے گھٹ کر 448.58 روپے اور سفائر ٹیکسٹائل ملز کے بھاؤ 39 روپے گھٹ کر 1301 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں