کراچی پولیس سے مبینہ مقابلہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک

سیکٹر الیون ڈی کی اندرونی گلیوں میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے


Staff Reporter August 10, 2024

نیو کراچی پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی زاہد لودھی نے بتایا کہ سیکٹر الیون ڈی کی اندرونی گلیوں میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

تاہم اس دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں میں سے کسی کی فائرنگ سے گولی لگ کر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ڈکیت کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، لوڈ میگزین ، نقدی ، 3 موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈکیت صابر منگھوپیر کا رہائشی اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جو کہ سعید آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی چکا ہے۔

پولیس نے ڈکیت کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں