کراچی بہنوئی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر سالی اور اسکا کرایہ دار قتل

مقتولہ سونیا کا شوہر ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے، مقتول اس کا کرایہ دار تھا، پولیس


Staff Reporter August 10, 2024
(فوٹو: فائل)

بلدیہ جنگل اسکول رانا گراؤنڈ کے قریب بہنوئی نے غیرت کے نام پر سالی اور اس کے کرایے دار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔


ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر کے مطابق مقتولہ کی شناخت 32 سالہ سونیا زوجہ تنویر جب کہ مقتول کو 38 سالہ محمد ارشاد ولد لال داد شاہ کے نام سے شناخت کیا گیا۔


ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے، جس میں مقتولہ سونیا کے بہنوئی مصطفیٰ نے فائرنگ کی تھی ۔ مقتولہ سونیا کا شوہر ملازمت کے سلسلے میں بیرون مقیم ہے جب کہ مقتول ارشاد مقتولہ کا کرایے دار تھا اور ان کے درمیان ناجائز تعلقات تھے ۔


انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے 30 بور پستول سے دونوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ ملزم کا آبائی تعلق ضلع ہزارہ سے ہے اور پولیس اس کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں