- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
نواز شریف سے نہیں بلکہ ان کی ذہنیت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ ان کی ذہنیت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی نہیں لمبا میچ ہونے والا ہے اس دوران تحریک انصاف سے فصلی بٹیریں اڑ جائیں گی اور صرف نظریاتی لوگ ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ظالم اور مظلوم کے درمیان واضح تقسیم ہورہی ہے، تحریک انصاف کے اندر بھی تقسیم ہوچکی ہے اور ہمیں پتہ چل رہا ہے کہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کون کھڑا ہے اور کون ذاتی مفاد کے حصول کے لئے سونامی کا حصہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور تمام قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف کی ٹیم کو غور سے دیکھ رہا ہوں اور آزادی مارچ سے کئی ہیرو سامنے آئے ہیں لیکن گفتگار کے غازیوں کو آئندہ ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 4 حلقے کھولنے کی بات ان سوئنگ یارکر تھی اور کہا تھا کہ حلقے نہ کھولے تو سڑکوں پر آؤں گا اور حکومت آج وہ حلقے کھولنے کے لئے تیار ہے لیکن بات بہت آگے نکل چکی ہے، نواز شریف نے 11 مئی کو جمہوریت ڈی ریل کی اور وہ بتائیں کہ الیکشن کے روز انہوں نے واضح اکثریت دلانے کا پیغام کس کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماڈل ٹاؤن میں کیا کیا ، دنیا میں کوئی ایسی جمہوریت بتائیں جہاں پولیس کے ذریعے عوام کو قتل کرادیا جائے،خیبرپختونخوا کے سرکاری نوکروں کو کہتا ہوں کہ اگر وزیراعلیٰ بھی کوئی غیرقانونی اقدامات کرنے کا کہیں تو صاف انکار کردیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ چینی صدر آرہے ہیں اور یہاں انہیں خوش آمدید کہیں گے اور ان کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر ہمارے مہمان اور دوست ہیں ان کا تاریخی استقبال کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔