- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
ہائیکورٹ نے قاتل کی پھانسی 13 اکتوبر تک رکوا دی
راولپنڈی: ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمودمقبول باجوہ اور جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کی طرف سے تھانہ واہ کینٹ کے قتل کیس کے مجرم شعیب سرور ولد غلام سرور کو 18 ستمبرکو پھانسی دینے کے متعلق ڈیتھ وارنٹ 13اکتوبر تک معطل کر کے اس کی پھانسی رکوا دی۔
عدالت نے وفاق، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو نوٹس جاری کرکے 13 اکتوبرکو جواب سمیت طلب کر لیا۔ مجرم کی والدہ کی طرف سے رانا کاشف سلیم ایڈووکیٹ نے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکی ۔ ان کا موقف تھا کہ وفاق نے ملک بھر میں پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد روک رکھا ہے جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوتا پھانسی نہیں دی جاسکتی، پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کے اس حکم کو روکا جائے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ڈیتھ وارنٹ پر عمل کرنے سے بھی روک دیا۔ مجرم شعیب سرور کے خلاف تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 21 جنوری1996میں اویس نوازکو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا وہ اس وقت ہری پور جیل کے پھانسی سیل میں قید ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔