- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
آصف زرداری سے چوہدری برادران کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے چوہدری برادران نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری اور چوہدری برادران کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل گفتگو ہوئی، آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کا استقبال کرتے ہوئے شعر کا مصرعہ پڑھا کہ ’’کبھی ہم بھی تھے آشنا ، تمہیں یاد ہو کہ نا یاد ہو‘‘ جس پر چوہدری شجاعت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہم اب بھی ایک دوسرے کے آشنا ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی جماعتوں اور قیادت کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں۔
چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ ان کا ہر مطالبہ آئین کے مطابق ہے، جمہوریت عوام کے مسائل حل کرنے کا درس دیتی ہے اگر موجودہ حکمران عوام کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دے گی تو معاملات ان کے ہاتھ سے نکل جائیں اور پھرعوام کو احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئین اور پارلیمنٹ کے اندر مسائل کا حل موجود ہے تمام سیاسی قوتوں کی ترجیح ملک کا مفاد ہونا چاہئے، ہمارے لئے تمام سیاسی قائدین قابل احترام ہیں، ہمیں ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔