- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
حج آپریشن سو فیصد کامیاب رہا، اخراجات کم ہوئے، وزیر مذہبی امور
اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ رواں سال حج آپریشن سو فیصد کامیاب رہا، گزشتہ سال کی نسبت اس سال پاکستانی حجاج کیلیے 51 ہزاراخراجات میں کمی لائی گئی جس کے باعث رواں سال حاجیوں کی صرف1400 شکایات سامنے آئیں جب کہ گزشتہ سال10ہزار شکایات وزارت کو موصول ہوئی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس سال 71 پاکستانی حاجیوں کی فریضہ حج کے دوران اموات واقع ہوئیں جن کے لواحقین کووزارت کی طرف سے5ل اکھ روپے فی کس فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشیدکے ہمراہ حج آپریشن کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سرداریوسف نے بتایا کہ آئندہ پاکستانی حجاج کو مزید سہولتیں فراہم کی جا ئیں گی، رواں سال جن نجی ٹورز آپریٹرز کے خلاف شکایات موصول ہوئیں ان سے ایک کروڑ روپے حجاج کو واپس دلوائے گئے، رواں سال کسی کو مفت حج نہیں کرایا گیا۔
اب تک پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کے ذریعے36ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ حجاج کرام نے حج انتظامات پرجس اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے وہ حکومت کےلئے ایک اعزاز ہے، وزیراعظم نوازشریف دینی معاملات میں زیادہ حساسیت رکھتے ہیں، وزیراعظم نے حاجیوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی جس پر وزارت مذہبی امور نے عمل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔