- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
عالیہ بھٹ کی شارٹ فلم ’’گوئنگ ہوم‘‘ میں عمدہ پرفارمنس، اداکارہ کی کامیاب فلمیں اسٹار باکس آفس ایوارڈ میں شامل
ممبئی: بالی ووڈ کی نئی اور کامیاب اداکارہ عالیہ بھٹ نے مشہور ڈائریکٹر وکاس بہل کی نئی شارٹ فلم ’’گوئنگ ہوم ‘‘ میں بطور ہیروئن عمدہ پرفارمنس دی ہیں۔
یہ یقیناً ایک تصوراتی طور پر بننے والی شارٹ فلم ہے اور اس فلم میں جو شارٹ دکھائے جا رہے ہیں اس کے لیے کئی ایک نے کاسٹ کے لیے کوششیں بھی کی تھیں۔ اس شارٹ فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایک معصوم سی لڑکی کے لیے خالی سڑک پر اپنے گھر کی طرف روانہ ہوتی ہے اور رستے میں اس کی گاڑی خراب ہو جاتی ہے ‘ اس دوران ایک اور کار اس کے پاس سے گزرتی ہے جس میں 5 افراد سوار ہوتے ہیں‘ وہ اکیلی لڑکی دیکھ کر اپنی وحشیانہ نیت سے رک جاتے ہیں۔ اس فلم کے سین بہت ہی عمدہ ہیں اور یہ فلم سسپنس اور تھرل سے بھی بھرپور ہے۔
اس کے بعد وہ پانچوں افراد اپنی کار سے اترتے ہیں اور پھر اس لڑکی کے ساتھ کیا ہوتا ہے یہ تو اس شارٹ فلم کو دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔ وکاس بہل نے حال ہی میں کامیاب فلم ’’کوئین ‘‘ کی بھی ہدایتکاری کی ہے اور اب ان دنوں وہ نئی فلم ’’شاندار‘‘ کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس میں مرکزی کردار میں بھی عالیہ بھٹ ہی ہیں اور اس کے ساتھ ہیرو شاہد کپور کو لیا گیا ہے۔
دوسری طرف اسٹار باکس آفس انڈیا ایوارڈ میں سال کی کامیاب ترین فلموں کو ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے جن میں بڑے بڑے اسٹارز جیسا کہ شاہ رخ خان‘ سلمان خان‘ امیتابھ بچن‘ دپیکا پڈوکون‘ ارجن کپور‘ فرحان اختر‘ کاجول اور سینئر اداکار جیسا کہ جتندر اور رندھیر کپور کی فلمیں شامل ہیں تو ان میں عالیہ بھٹ کا بھی نام سامنے آیا ہے جس نے رواں برس 2014ء میں کامیاب فلمیں دی ہیں۔ اس رنگین شام میں پریانکا چوپڑا‘ شردھا کپور اور عالیہ بھٹ کو بھی سلمان خان‘ شاہد کپور اور اکشے کمار کے ساتھ پرفارمنگ کو دیکھا گیا۔
کنگ خان شاہ رخ خان بھی اس موقع پر اپنی نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی پوری ٹیم کے ساتھ موجود تھے جب کہ اس شام کی ہائی لائٹ میں سلمان خان کی طرف سے بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا جنہوں نے اپنی پرفارمنس میں ’’کک‘‘ تا ’’جے ہو‘‘ تک میں متاثر کن پرفارمنس دکھائی۔
اس رنگین شام میں شو کے دوران نوآموز اداکارہ عالیہ بھٹ نے حاضرین کو اپنے نئے لطیفہ سے بھی محظوظ کیا جو کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی مصروفیت میں ایک پہچان رکھتی ہیں۔ بگ بی امیتابھ بچن نے بھی اپنی ایک ٹانگ کے ساتھ مخصوص ڈانس میں اپنے سدا بہار گانے جمعہ چما دے دو پر اکشے کمار کے ساتھ پرفارم کیا جب کہ دیگر اداکار جن میں پاکستانی اسٹار علی ظفر‘ ایوشمان کھرانہ اور ارجن کپور بھی ان کے ساتھ تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔