- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
عامر خان کی نئی فلم ’’ پی کے‘‘ نمائش کے لئے پیش کردی گئی
ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ جس کے نئے گانے ’’چار قدم‘‘ کی وڈیوگزشتہ دنوں ریلیز کی گئی تھی آج 19 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔
بالی ووڈ فلم پی کے کا وڈیو گانا گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا جس میں اداکار سشانت اور انوشکا شرما رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں، شان اور شریا گھوشال نے گانے کے بول گائے ہیں۔ عامر خان کی یہ مزاحیہ فلم مزاح سے بھرپور ہے،جس میں سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 85 کروڑ روپے کے مہنگے بجٹ سے تیار کی گئی فلم ’’پی کے ‘‘ آج تقریباً 6 ہزار سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا کی نئی ہالی ووڈ فلم ’’Broken Horses‘‘ کا ٹریلر بھی فلم ’’پی کے ‘‘ کی ریلیز کے ساتھ جاری کیا جا رہا ہے جب کہ فلم ’’بروکن ہارسز ‘‘ اگلے سال 10 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، اسی طرح بالی ووڈ فلم ’’وزیر ‘‘ کی جھلک بھی آج ہی جاری کی جا رہی ہے جس کے پروڈیوسر اور مصنف بھی ودھو ونود چوپڑا ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔