ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کی تلاش کے لئے آپریشن ختم

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مارچ 2015
ایئر ایشیا کا طیارہ 28 دسمبر کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

ایئر ایشیا کا طیارہ 28 دسمبر کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

کوالالمپور: گزشتہ برس دسمبر میں انڈونیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے ایم ایچ 8501  کے لئے جاری سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے حکام نے بحر ہند میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کی تلاش میں مصروف تمام امدادی ٹیموں کو واپسی کا حکم دے دیا ہے۔ جس کے بعد مختلف ملکوں نے بھی تلاش کا کام روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر کو ایئر ایشیا کا طیارہ انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں 162 افراد سوار تھے، جن میں سے 106 کی لاشیں  نکال  لی گئیں جبکہ 56 کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔