- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
پاکستان کے قومی دن پر جھنڈا لہرانا جرم نہیں، علی گیلانی
سری نگر / جموں: مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے فورم نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے خلاف یومِ پاکستان کی تقریب منانے اور پاکستانی پرچم لہرانے پرمقدمے کے اندراج کو افسوس ناک اور حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا حامی ملک ہے اور اس کے قومی دن کے موقع پر خوشی کا اظہار کرنا اور جھنڈا لہرانا کوئی جرم نہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سری نگر میںجاری ایک بیان میں کہاکہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی سعید نے یہ کارروائی کر کے ثابت کردیاکہ ان میں اور بھارت کی فرقہ پرست تنظیموں میں کوئی فرق نہیںاور ان کی نام نہاد پروکشمیر پالیسی محض فراڈ اور دھوکا ہے۔ انھوںنے بھارت سے سوال کیا کہ اگر واقعی یہ کوئی جرم ہے تو پھر بھارتی حکومت کو اپنے سابق فوجی سربراہ رٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے کیونکہ انھوں نے 23مارچ کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں سبز ہلالی پرچم لہرایا اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا تھا۔ دریں اثنا سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے نا م نہاد اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیربندوق سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔