- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
بھارت کی پرکشش شخصیات میں فواد خان نے رنبیرکپورکو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی: بھارت کے مقامی فلم انسٹی ٹیوٹ نے فلمی دنیا اور کھیلوں سے وابستہ 50 پسندیدہ ترین اورپرکشش افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے فوادخان، علی ظفر اور عاطف اسلم بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انسٹی ٹیوٹ نے درجہ بندی کرتے ہوئے ایسے افراد کا چناؤ کیا جو ظاہری اعتبار سے مسحور کن ہونے کے ساتھ جسمانی طور پر بھی پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور اس حوالے سے آن لائن سروے کے ذریعے بھارتی عوام سے رائے معلوم کی گئی۔ پاکستانی اداکار اور بالی ووڈ انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھنے والے فواد خان، علی ظفر اور عاطف اسلم بھی ان اشخاص میں شامل ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی، 50 پسندیدہ ترین اشخاص کی فہرست میں فواد خان تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ علی ظفر 20ویں اور عاطف اسلم کو 41واں نمبر حاصل ہے۔
ابتدائی 10 پسندیدہ ترین اشخاص میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پہلے، بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن دوسرے اور پاکستانی اداکار فواد خان تیسرے نمبر پر قرار دیئے گئے، آن لائن سروے میں فواد کو شادی شدہ ہونے کے باوجود بھارتی خواتین کی اکثریت نے بے حد پسند کیا اوراس کی وجہ ان کے رکھ رکھاؤ اورتہذیب سے بھرے انداز کو قراردیا گیا۔
پسندیدہ ترین اشخاص میں فرحان اختر چوتھے، شاہد کپور پانچویں، مہیش بابو چھٹے، سدہارتھ ملہوترا ساتویں، رنبیر کپور آٹھویں، رنویر سنگھ نویں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی دسویں نمبر پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔