- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19 روپے اضافے کی درخواست
- بشام چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
توانائی بحران کا واحد متبادل حل ایل این جی ہے ،شاہدخاقان
کراچی: وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رینجرزسندھ میں مداخلت نہیں کررہی ہے بلکہ وہ حکومت سندھ کے ہی مطالبے پرہی آئی ہے، رینجرز کے کام میں وفاق بھی مداخلت نہیں کرتا، جہاں کرپشن کے خدشات ہیں وہاں رینجرز جا سکتی ہے۔
یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ایڈمورگیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے شکارپور ٹرمینل اور دولت پور ڈپو کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے ایڈمورگیس کے 3200 ٹن گنجائش کے حامل اسٹوریج ٹرمینل اور 2400 ٹن گنجائش کے ڈپوکے قیام کوخوش آئند قراردیااور کہا کہ ملک میں اب بھی1 لاکھ ٹن اسٹوریج کیپیسٹی کی ضرورت ہے۔
اسٹوریج گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے ہی جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران رونما ہواجس سے سب لوگ آگاہ ہو گئے تھے کہ ملک میں اسٹوریج گنجائش بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی بڑی ذمے داری اگرچہ حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن حکومت کی خواہش ہے کہ مقامی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور نجی شعبے کے سرمایہ کاراسٹوریج استعداد کو بڑھانے کے منصوبوں میں سامنے آئیں۔
حکومت کی ان کی بھرپور معاونت کرے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بھی دنیا کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں اور پٹرولیم پرائس کی کم ترین سطح کے 10 ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل ہے،یورپ میں30 تا40 فیصد ریونیو جنریشن پٹرولیم پروڈکٹس سے ہوتی ہے تاہم وزیراعظم کی خواہش ہے کہ عوام کو نہ صرف معیاری پٹرولیم مصنوعات مہیا ہوں بلکہ صارفین کو کم سے کم قیمت کے مواقع فراہم ہوں۔
پاکستان فرنس آئل درآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور ملک میں بین الاقوامی معیارکا پٹرول وڈیزل درآمد نہیں ہو رہا، درآمدی پٹرول وڈیزل نہ صرف ماحول بلکہ گاڑیوں کے انجن کیلیے بھی بہتر نہیں ہے، ملک میں جاری توانائی بحران کا واحد متبادل حل ایل این جی ہے۔
جس کی قیمت فرنس آئل کے مقابلے میں15 فیصد کم ہے ،گزشتہ ایک سال میں موٹرگیسولین کی کھپت میں ریکارڈ نوعیت کا اضافہ ہوا ہے،عالمی قیمتیں کم ہونے سے مقامی آئل انڈسٹری دباؤ کی زد میں ہے۔ اس موقع پرایڈمور گیس کے سی ای اوعامرولی الدین چشتی اور منیجنگ ڈائریکٹر عرفان قریشی نے بھی خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔