- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
- پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
- بلوچستان؛ مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی20؛ فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
بزنس کلاس بھول جائیں اب جہاز کی چھت پر سفر کا لطف اٹھائیں
نیویارک: کئی فضائی کمپنیاں فضائی سفر کو جدید اور مزید لطف اندوز بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اور اسی کوشش میں ایکی امریکی فضائی کمپنی طیارے کی چھت پر سفر کا انوکھا اور دلچسپ انداز متعارف کرا رہی ہے جس پر بیٹھ کر مسافر انتہائی بلندی پر بغیر کسی رکاوٹ کے دنیا کا نظارہ کر سکیں گے۔
امریکی کمپنی نے جہاز کی چھت پر دو سیٹیں بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے جس میں سیٹ اوپر کی جانب اٹھے گی اور چھت پر کسی بلبلے کی طرح بنی ٹرانسپیرینٹ کینوپی میں جا کر فٹ ہوجائے گی اور وہاں بیٹھا مسافر پائیلٹ سے بھی زیادہ بہتر انداز میں آسمان کی بلندیوں سے لطف اندوز ہوسکے گا۔ کمپنی کے مطابق کئی جدید ڈیزائن کے جہاز بنانے کوشش کی جارہی ہے جب کہ یہ جہاز بھی اسی کوشش کا حصہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہےکہ مسافر ان دو سیٹوں پر ایلی ویٹر کے ذریعے اوپر کی جانب اٹھے گا، مسافر یہ دوسیٹیں یا کوئی ایک سیٹ 360 ڈگری پر گھما کر زیادہ بہتر انداز میں آسمان کے ناقابل فراموش مناظر کو دیکھ سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے فضائی سفر کے دوران کوئی مسافروں کو کوئی خاص تفریح مہیا نہیں کی گئی اور یہ کوشش مسافروں کے لمبے سفر کی بوریت ختم کرکے انہیں سفر کا ایک نیا انداز فراہم کرے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان سیٹوں پر بیٹھنے کے لیے مسافروں پر ویو کے مطابق الگ سے بھی کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔ کمپنی کے مطابق سیٹوں کی کینوپی سپر سونک جہازوں میں استعمال ہونے والے میٹریل سے بنائی گئی ہے اور وہ پرندوں اور ہر قسم کے دیگر پریشر کو بآسانی برداشت کرسکے گی جب کہ اس کی ایرو ڈائانامیک گرتے ہوئے آنسو کی طرح کی شکل کی کنوپی اسے ہر قسم کی رگڑ سے محفوظ بناتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔