- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث 3 بھارتی گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
ڈرامہ نگار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے
معروف اداکار، ڈرامہ نگار‘مزاح نگار اورہدایتکار کمال احمد رضوی گزشتہ روز کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 85 سال تھی۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ عسکری ٹو کراچی میں ادا کی گئی۔ انہیں ٹیلی ویژن کی مشہور ڈرامہ سیریز ’’الف نون‘‘ سے زبردست شہرت حاصل ہوئی، اس ڈرامے میں کمال رضوی کے ساتھ اداکار ننھامرحوم (رفیع خاور) نے کام کر کے ایک یاد گار جوڑی بنا دی جو آج بھی اتنی ہی پسندیدہ ہے۔ کمال احمد رضوی ایک مایہ ناز فنکار تھے جنھوں نے اپنے ساتھ لگنے والے بھاری بھرکم رفیع خاور کو ننھے کے نام کے ساتھ اتنی شہرت دلا دی کہ اس کے لیے فلم انڈسٹری کے دروازے کھل گئے اور انھوں نے فلم انڈسٹری میں بڑا مقام حاصل کیا تاہم مرحوم کمال احمد رضوی نے اس دور کی فلم کو اس قابل نہ جانا کہ ادھر کا رخ کرتے۔
مرحوم کمال احمد رضوی 1930ء میں بھارتی صوبہ بہار کے قصبہ گیا میں پیدا ہوئے ‘یہ وہ تاریخی قصبہ تھا جہاں مہاتما بدھ کو صدیوں پہلے برگد کے ایک درخت کے نیچے نروان حاصل ہوا تھا۔ مرحوم1951ء میں بھارت سے لاہور آئے تھے اور پھر کراچی منتقل ہو گئے۔ مرحوم نے1958ء میں تھیٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جب کہ ان کی عمر صرف انیس سال تھی۔ وہ افسانہ نگار سعادت حسن منٹو سے بہت متاثر تھے انھوں نے منٹو کے کچھ ڈرامے بھی کامیابی سے پیش کیے۔ وہ ملک کے مشہور ادبی جرائد آئینہ، تہذیب اور شمع کے مدیر کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے۔ وہ معاشرے کی برائیوں کو مزاح میں اجاگر کرنے میں کمال رکھتے تھے۔ ان کی وفات سے ڈرامہ نگاری کے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔