- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بالی ووڈ سے آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی، ایشتا سید
لاہور: بالی وڈ میں بھی اگر اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی، ہماری فلم انڈسٹری بھی دوبارہ فعال ہوگئی ہے ۔
فی الحال ان دنوں ٹی وی ڈرامہ اور کمرشلز ہی کر رہی ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ ایشتا سید نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ ایشتا سید نے کہا کہ ماضی اور اب کی فلم میکنگ میں بہت تبدیلی آچکی ہے،اسٹیلائٹس چینلز اور انٹرنیٹ نے دنیا کو گلوبل ویلج بنا دیا ۔ ٹی وی ناظرین کی طرح فلم بین بھی گھسے پٹے موضوعات کی بجائے ہر بار کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں ۔
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ وقت کے ساتھ فلم سازی میں آنیوالی تبدیلیوں کے ساتھ چلتے رہے جب کہ ہمارے فلمسازوں نے مستقبل کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں کی۔ ایشتا سید کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ دیتی تو آج شاید اسٹوڈیو کی طرح سینما انڈسٹری بھی ختم ہوچکی ہوتی ۔
بھارتی فلموں کی نمائش نے سنی پلیکس سینماؤں کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ، فلم بینوں کی سینماؤں میں واپسی اور فلموں کے اچھے بزنس نے نئے لوگوں کو فلم میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کیا۔چند سالوں میں آنیوالی پاکستانی فلموں کو باکس آفس پر جس طرح سے پذیرائی مل رہی ہے۔
اس سے ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی اب فلمیں بنانے لگے ہیں۔ ایشتاسید نے کہا کہ ’’کراچی سے لاہور‘‘ اور ’’مور‘‘ دونوں منفرد موضوعات کی فلمیں تھیں جن میرے کردارنگاری کو سراہا گیا ۔کوئی بھی پروجیکٹ سائن کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھتی ہوں، اسی لیے آیندہ بھی ایسی ہی فلم کروں گی جس میں میرا کردار منفرد نوعیت کا ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کا حصہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں ہے مگر ابھی تک کوئی ایسی آفر نہیں ہوئی کہ جس پر ہاں کردوں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔