- روسی شہری کے بالوں کا مشکوک رنگ، پولیس نے جرمانہ عائد کردیا
- صحت مند زندگی کے لیے وقت کی تقسیم کیسی ہونی چاہیئے؟
- انسانوں کی طرح محسوس ہونے والی برقی جِلد
- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
شاپنگ بیگز کا استعمال بچوں کی قبل از وقت پیدائش کی وجہ ہے، سائنسدانوں کی تحقیق
نیویارک: دنیا بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے کئی ممالک میں تو پلاسٹک بیگز پر ہی پابندی عائد ہے لیکن ہمارے ہاں ان بیگز کا استعمال اس قدر بے دریغ کیا جاتا ہے کہ کھانا بھی ان ہی مضر صحت بیگز ہی میں دیا جاتا ہے لیکن اب سائنس دانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ان شاپنگ بیگز کے ایسے نقصانات سے آگاہ کر دیا ہے کہ آئندہ آپ ان کے استعمال سے تائب ہو جائیں گے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹیکساس کے سائنسدانوں نے پلاسٹک کے بیگز کے انسانی صحت پر اثرات کے ھوالے سے تحقیقی کی ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز میں ایک ایسا خطرناک کیمیکل پایا جاتا ہے جو خواتین میں ایک بیماری پیدا کرتا ہے جس سے ان کے ہاں قبل از وقت بچے پیدا ہونے لگتے ہیں، اور قبل از وقت پیدائش بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا جتنا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان کے ہاں بچے کے قبل از وقت پیدا ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس وقت امریکا میں پیدا ہونے والے ہر 10میں سے ایک بچہ قبل از وقت پیدا ہو رہا ہے۔برطانیہ میں قبل از وقت پیدائش ہونے کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات 7فیصد تک ہو چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔