رمشاء مسیح کے خلاف دائر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2012
وزیر داخلہ اور پولیس نے کیس کو خراب کیا، وکیل ۔ فوٹو فائل

وزیر داخلہ اور پولیس نے کیس کو خراب کیا، وکیل ۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے رمشاء مسیح کے خلاف دائر مقدمہ خارج کرنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے رمشاء مسیح کیس کی سماعت کی، اس موقع پر رمشاء کے وکیل نےدلائل دیتےہوئے کہا کہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، واقعہ کا کوئی گواہ موجود نہیں اور راکھ میں قرآن کے اوراق بعد میں شامل کیےگئے۔

جواب میں مدعی کے وکیل نےکہا کہ رمشاء مسیح کیس میں مدعی اور چار گواہ اپنے بیانات پر قائم ہیں، وزیر داخلہ اور پولیس نے کیس کو خراب کیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رمشاء اور مولوی خالد جدون کےخلاف چالان ماتحت عدالت میں پیش کردیئے ہیں، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔