- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
یونس کی واپسی کیخلاف آخری مزاحمت بھی دم توڑ گئی
لاہور: یونس خان کی واپسی کیخلاف آخری مزاحمت بھی دم توڑ گئی، سینئر بیٹسمین کی ٹیم میں شمولیت پر کوچنگ چھوڑنے کی دھمکی دینے والے خیبرپختونخوا ٹیم کے کوچ کبیر خان بھی دباؤ پڑتے ہی بیک فٹ پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان نے امپائرز کے مبینہ غلط فیصلوں پر برملا احتجاج کرتے ہوئے انھیں ہدف تنقید بناکر جونیئرز کیلیے بُری مثال چھوڑی، میچ ریفری کی جانب سے نوٹس وصول کرنے سے انکار کیا اور جرمانہ کیے جانے پر پاکستان کپ ہی ادھورا چھوڑ کر کراچی رخصت ہوگئے، ٹیم کی قیادت احمد شہزاد کے سپرد ہوئی، اس کے بعد مسلسل 3 دن تک معافی، سزا اور معافی کا ڈرامہ چلتا رہا، بالآخر مزید تنازعات سے بچنے کیلیے انھیں فیصل آباد میں جاری ایونٹ میں شرکت کی اجازت دیدی گئی۔
سینئر بیٹسمین فائنل کیلیے دستیاب ہونگے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ خیبرپختونخوا ٹیم کے کوچ کبیر خان نے انھیں کھلانے کی صورت میں کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ انھوں نے مینجمنٹ کو بتا دیاکہ سینئر بیٹسمین نے ٹیم میٹنگ میں میرے ساتھ بدتمیزی کی، ان کا ساتھی کرکٹرز کے ساتھ رویہ ابھی اچھا نہیں تھا، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹورنامنٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز بھی ان کو دوبارہ کھیلنے کا موقع دینے کی اجازت نہیں دیتیں، اس لیے انکی موجودگی میں کوچنگ ممکن نہیں ہوگی۔
شام کو اس کے برعکس اطلاعات میڈیا میں گردش کرنے لگیں، کبیر خان کی طرف سے وضاحت پیش کی گئی کہ یونس کو ایونٹ میں شرکت سے روکنا ان کی صوابدید نہیں، انھیں اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن بعد ازاں حکام کی جانب سے غلطی کا احساس دلائے جانے پر رائے تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔