- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
آرمی کا میجروطن واپسی پر پاک سرزمین کو بوسہ دیتے ہی چل بسا
پسرور: وطن کی مٹی گواہ رہنا! تاجکستان میں پیشہ وارانہ ٹریننگ کی غرض سے گئے ہوئے پاکستان آرمی کے میجر نے وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر قدم رکھتے ہی پاک سر زمین کو بوسہ دیا، اہل خانہ کو سلام کیا اوردم توڑ گئے۔
نواحی گاؤں گودھا کے رہائشی میجر مدثر عباد ٹریننگ کے سلسلے میں گزشتہ 3ماہ سے تاجکستان میں مقیم تھے، گزشتہ روز ٹریننگ مکمل کرکے وطن واپس آئے جیسے ہی وہ لاہور ایئر پورٹ پر اترے تو انھوں نے پاک سرزمین کو بوسہ دیا اور ایئر پورٹ سے باہر آئے جہاں ان کی فیملی انھیں خوش آمدید کہنے کیلیے موجود تھی، میجر مدثر نے استقبال کیلیے آنے والے اہل خانہ کو فوجی انداز میں سیلوٹ کیا اور آرام سے زمین پر بیٹھ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے اہل خانہ ان کی اچانک وفات سے سکتے میں آگئے۔
ان کی وفات پر پاک آرمی کے جوانوں نے ان کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گاؤں لا کر سپرد خاک کیا اور انھیں باقاعدہ گارڈ آف آنر دیا گیا، نماز جنازہ میں گیریژن کمانڈر سیالکوٹ ، پاک آرمی کے دیگر افسران ، اے سی پسرور ظہیر لیاقت اور ہزاروں افراد نے شرکت کی ، ان کی وفات پر بار ایسوسی ایشن پسرور کے وکلا نے بھی یوم سوگ منایا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، میجر مدثر عباد نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔