- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
بغداد میں خودکش دھماکے؛ 7 فوجیوں سمیت 25 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی
بغداد: عراقی دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 خودکش بم دھماکوں میں 7 فوجیوں سمیت 25 افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق جمعرات کی صبح بغداد کے مختلف علاقوں میں اس وقت یکے بعد دیگرے 2 خودکش کار بم دھماکے ہوئے جب لوگوں کی بڑی تعداد اپنے روزمرہ کاروبار زندگی کی انجام دہی میں مصروف تھی۔ پہلا دھماکا بغداد کے مشرقی ضلع الجدیدہ کی مصروف تجارتی شاہراہ پر ہوا۔ جہاں خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی عین اس وقت اڑا دی جب لوگوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھی، دھماکےکے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 50 زخمی ہوگئے۔
دوسرا حملہ بغداد کے شمالی علاقے تاجی میں واقع عراقی فوجی اڈے پر کیا گیا۔ جس میں خودکش حملہ آور نے بارودی گاڑی کو فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا، دھماکے کے نتیجے میں 7 فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔