جمال شاہ نے کامیڈی فلم بنانے کی تیاری شروع کردی

کلچرل رپورٹر  جمعرات 18 اگست 2016
میری کوشش ہے کہ فلم بین پردہ اسکرین پر تفریح کے ساتھ کچھ اچھا پیغام بھی لے کرجائیں، جمال شاہ۔ فوٹو : فائل

میری کوشش ہے کہ فلم بین پردہ اسکرین پر تفریح کے ساتھ کچھ اچھا پیغام بھی لے کرجائیں، جمال شاہ۔ فوٹو : فائل

لاہور: سنیئر اداکار وہدایتکار جمال شاہ کامیڈی فلم بنائیں گے۔ تفصیل کے مطابق جمال شاہ نے سوات میں دہشتگردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام ہیروز پر بنائی جانے والی فلم ’’ریونیج آف ورتھ لیس‘‘ سینماؤں میں زیرنمائش ہے۔ان کی اس کاوش کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

اب معلوم ہوا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کے موضوع پر ایک کامیڈی فلم بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں جس کے اسکرپٹ سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔ اس حوالے سے جمال شاہ نے’’ نمائندہ ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ اس وقت بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور کامیڈی فلم سمیت تین پراجیکٹس پر کام ہورہاہے ۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ فلم بین پردہ اسکرین پر تفریح کے ساتھ کچھ اچھا پیغام بھی لے کرجائیں۔ فلم انٹرٹین کے حوالے سے مقبول میڈیم ہے اس کے ذریعے بہت کچھ بہتر کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’ریونیج آف ورتھ لیس‘‘ کو بیرون ممالک میں نمائش کرنے کے ساتھ مختلف فیسٹیولز میں بھی بھیجا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔