- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
عمر اکمل کی خطائیں معاف، راہ میں حائل رکاوٹیں بھی صاف
لاہور: پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر عمر اکمل کی تمام خطائیں معاف کردیں اور وہ قومی ٹیم میں واپس آ گئے۔
ویسٹ انڈیز سے 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، خراب ڈسپلن کی وجہ سے ٹیم میں اپنی جگہ گنوانے والے عمر اکمل کو ایک بار پھر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل گیا ،وہ ان دنوں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پیش کر رہے ہیں، اب تک5میچز میں انھوں نے ایک سنچری کی مدد سے 304 رنز بنائے، عمراکمل نے گذشتہ دنوں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان سے ملاقات میں اپنے رویے پر معذرت کرلی تھی۔
عمر اکمل کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی کے رکن توصیف احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا ہمیشہ سے خیال تھا کہ عمر اکمل کی اسکواڈ میں جگہ بنتی ہے، یہ سوچنا غیر ضروری ہوگا کہ ماضی میں کس وجہ پروہ ڈراپ ہوئے، عمر اکمل کو کلیئرنس مل چکی ہے، بہترین فارم میں موجود بیٹسمین ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹوئنٹی20 میچ 23 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اگلے روز دونوں ٹیمیں اسی گراؤنڈ پر پھر نبرد آزما ہوں گی، سیریز کا آخری میچ 27 ستمبر کو ابوظبی میں شیڈول ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔