- ایشیا چیمپئن شپ کے فاتح تن سازوں نے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیے
- اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی
- نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
- کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
- بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور؟ چاکلیٹ کھائیں
- سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں
- سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ
- ننھی اشیا کی مدد سے انسانی زندگی کی منظر کشی
- بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم؛ 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی
- کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
- کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار
- صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
- 9 مئی واقعات؛ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور
- اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
الطاف حسین نے ہی عوام کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی

فرخ اعظم کا شاہد خالدکالونی یونٹ اوریوسی 9نارتھ ناظم آباد میں کارکنان سے خطاب. فوٹو: فائل
کراچی: ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام شاہ خالد کالونی یونٹ اور یوسی 9نارتھ ناظم آباد ٹائون میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا۔
جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،صوبائی وزیر و جوائنٹ انچارج نثار احمد پہنور ، اراکین سید معین الدین ، عزیز الرحمن ، حاجی علی محمد کچھی اور سید احمد رضا بھی موجودتھے،اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے فرخ اعظم اور جوائنٹ انچارج نثار پہنور نے کہاکہ الطاف حسین نے ہی عوام کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی،ایم کیوایم کیخلاف سازشیںکرنیوالے کل بھی ناکام ہوئے،آج بھی کامیاب نہیں ہونگے۔
جرائم پیشہ گینگ وار عناصر کو سرکاری سرپرستی میں کراچی کے عوام سے بھتہ وصولی اور غریب عوام کے قتل کا لائسنس دیدیا گیا ہے ، عوام کو فقہوں اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جب ان سب میں ناکامی نظر آئی تو استحصالی نظام کے پروردہ عناصر ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو ختم کرنے کیلیے بغیر مردم شماری کے نئی حلقہ بندیوں پر اترے ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔