27 دسمبر کو ثابت ہوگیا پی پی مظلوموں کی جماعت ہے، بلاول

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 29 دسمبر 2012
بینظیر کی برسی پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پی پی ہی اس ملک کے مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے، بلاول فوٹو: رائٹرز/فائل

بینظیر کی برسی پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پی پی ہی اس ملک کے مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے، بلاول فوٹو: رائٹرز/فائل

گھوٹکی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو منعقدہ جلسہ تاریخی تھا۔

ایک ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ضلع گھوٹکی تحصیل خانپور مہر میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر کے بیٹے اور سابق ضلع ناظم سردار علی گوہر مہر کے بیٹے حاجی خان مہر کی تقریب ولیمہ میں خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر بلاول نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیر اعلاعات قمر کائرہ اور گورنر پنجاب احمد محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کی پانچوں برسی پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پی پی ہی اس ملک کے مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے بلاول سے کہا کہ آپ کے سیاسی کیریئر کا آغاز انتہائی شاندار تھا اور ہر جگہ آپ کے خطاب کو سراہا جا رہا ہے، اس دوران بلاول نے متحدہ عرب امارات کے شہزادوں سے بھی تبادلہ خیالات کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔