روس: مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ، 4 افراد ہلاک

رائٹرز  ہفتہ 29 دسمبر 2012
حادثے کی تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ پائیلٹ کی غفلت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

حادثے کی تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ پائیلٹ کی غفلت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ماسکو: روس کے دارلحکومت ماسکو میں مسافر طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 4 ارکان ہلاک ہو گئے۔

ایئر پورٹ کی ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جہاز لینڈنگ کے بعد تین ٹکروں میں تقسیم ہو گیا، ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق  حادثے میں عملے کے 4 ارکان ہلاک ہو گئے اور 4 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق جہاز میں صرف عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

حادثے کی تحقیقات کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ پائیلٹ کی غفلت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔