پنجاب میں پہلی سے بارہویں تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2017
اسکولوں اورکالجوں میں مسلمان طلباء وطالبات کیلئے قرآن پاک کوعربی اوراردو ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا،فوٹو:فائل

اسکولوں اورکالجوں میں مسلمان طلباء وطالبات کیلئے قرآن پاک کوعربی اوراردو ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا،فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا  ہے جب کہ غیر مسلم طلبہ کے لئے اخلاقیات کا آپشن برقرار رہے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سرکاری اسکولوں اورکالجوں میں مسلمان طلباء وطالبات کیلئے قرآن پاک کوعربی اوراردو ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا، اول جماعت سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہوگی۔ فیصلے کے بعد احادیث، مسنون دعائیں، حضور پاکﷺ کی تعلیمات، اخلاق و آداب اوراسلامی شخصیات سے متعلق مواد کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے گا جب کہ غیر مسلم طلبہ کیلئے اخلاقیات کا آپشن برقراررہے گا۔

منصوبے کے تحت صوبے بھرمیں مرحلہ وار قرآن پاک کی تعلیم ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ مسلمان طلبا کودی جائے گی اورپہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ کی تعلیم دی جائے گی جب کہ چھٹی سے بارہویں جماعت کے بچوں کو مکمل قرآن پاک کا ترجمہ پڑھایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔