میچ فکسنگ الزامات میں گھرے شرجیل خان دعا کیلیے آستانے پہنچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 21 فروری 2017
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصاویر میں معطلی کا شکار کرکٹر ایک پیر صاحب کے ساتھ موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصاویر میں معطلی کا شکار کرکٹر ایک پیر صاحب کے ساتھ موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: میچ فکسنگ الزامات میں گھرے شرجیل خان دعا کیلیے آستانے پہنچ گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصاویر میں معطلی کا شکار کرکٹر ایک پیر صاحب کے ساتھ موجود ہیں۔ تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا کہ ’’الحمدللہ شرجیل خان آستانے میں حاضر ہوئے اور اپنے خلاف بے بنیاد الزامات پر دعائیں لیں۔‘‘

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کو اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر چارج شیٹ بھی پیش کردی گئی ہے، دونوں کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔