خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

ویب ڈیسک  بدھ 22 فروری 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے طیاروں نے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے راجگاہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے جبکہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور داعش سے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔