پاکستان کا حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک  بدھ 22 مارچ 2017
بھارت سید علی گیلانی اور عمرفاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

بھارت سید علی گیلانی اور عمرفاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کی جانب سے جاری بیان میں حریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت حریت رہنماؤں کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے روکنا چاہتا ہے اس طرح کی بھارتی بندشیں اور پابندیاں جمہوریت وآزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان کی تقریب کل نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہونی ہے جس میں سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق کی شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔