امریکا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2017
فائرنگ کے فوری بعد پولیس نے ایک بس کا محاصرہ کرلیا جس میں مشتبہ حملہ آور کی موجودگی کا امکان ہے، پولیس۔ فوٹو: بشکریہ تلنگا ٹوڈے

فائرنگ کے فوری بعد پولیس نے ایک بس کا محاصرہ کرلیا جس میں مشتبہ حملہ آور کی موجودگی کا امکان ہے، پولیس۔ فوٹو: بشکریہ تلنگا ٹوڈے

واشنگٹن: امریکا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس ویگاس کے مشہور کوسموپولیٹن ہوٹل کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور وہاں کھڑی سفید رنگ کی ڈبل ڈیگر بس کا محاصرہ کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے قریبی سڑکوں پر ناکے لگا کر ٹریفک کو بند کردیا اور لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے گاڑی میں موجود حملہ آور سے مذاکرات کئے جس کے بعد لاس ویگاس میٹرو پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 4 گھنٹے مذاکرات کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔