ماشا اللہ 46 سال تک ایک ساتھ، وزیراعظم کی شادی کی سالگرہ پرمریم نواز کی ٹوئٹ

ویب ڈیسک  اتوار 2 اپريل 2017
دنیا میں پیار و محبت کی بہت سی کہانیاں لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے،مریم نواز: فوٹو : سوشل میڈیا

دنیا میں پیار و محبت کی بہت سی کہانیاں لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے،مریم نواز: فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا والدین کی شادی کی سالگرہ پر اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہے لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی نے نوازشریف اور خاتون اول کلثوم نواز کی شادی کی سالگرہ کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی ہر کہانی خوبصورت ہے لیکن میرے لئے اپنے والدین کا پیار سب سے خوبصورت اور پسندیدہ ہے۔ اوراس دنیا میں کوئی شے مکمل ( پرفیکٹ ) نہیں لیکن آپ دونوں کا معاملہ مختلف ہے۔ ماشا اللہ 46 سال تک ایک ساتھ ۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/848477597151494144

مریم نواز کا کہنا تھا کہ رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا فرمان ِعظیم ہے کہ اس شخص کا ایمان سب سے بہترین ہے جس کا کردار عمدہ ترین ہو اور جو اپنی بیوی سے نرم رویہ رکھتا ہو۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/848501850345279489

نوازشریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ والدین نے اپنے شادی کی 46 ویں سالگرہ دادی کے گھر میں منائی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے اور شادی کا کیک نوازشریف کے بہن بھائی لائے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔